مختصر جملے

مختصر جملے

1محبت کو کبھی نفرت سے نہیں روکتے ورنہ وہ راستہ بدل کر چلنا سیکھ لیتی ہے
2:رشتے کی کتاب پر پہلا لفظ ایمانداری نہ لکھا ہو تو اس کے آخری صفحہ پر لفظ جدائی لکھا ملتا ہے
3:جو قوم خواب نہیں دیکھتی وہ کچھ پاتی بھی نہیں
4:دشمن اگر پہچانا جائے تو وہ رتبے میں دوست سے بڑا ہوتا ہے
5:وہ بازی مت کھیلو جس کو جیتنے کے لیے دل ہارنا پڑے
6:جس کا کوئی خواب نہیں اس کا کوئی مستقبل نہیں
7:محبت ہمارے لیے ضروری ہوتی ہے لیکن ہم محبت کے لیے ضروری نہیں ہوتے
8:وہ حساب کا اصول ہوتا ہوگا جہاں دو میں سے ایک نکالو تو ایک بچتا ہے لیکن محبت کے اصول کچھ اور ہوتے ہیں یہاں دو میں سے ایک نکالو تو ایک بھی نہیں بچتا
9:محبت میں شکست ہو جائے تو اپنا جنازہ خود اپنے کندھوں پر اُٹھانا پڑتا ہے
10:اس گھوڑے پر سوار ہونے کی کوشش نہ کرو جس پر قابو نہ پا سکو
11:تلوار اسی کے ہاتھ میں سجتی ہے جسے چلانی آتی ہو
12:حق کی راہ پر چلنے والوں کو میرا رب کبھی تنہا نہیں چھوڑتا
13:ہمارے اسلاف کی داستانیں بچوں کو سلانے کے لیے نہیں بلکہ مَردوں کو جگانے کے لیے سُنائی جاتی ہیں
14:آج تک کوئی ایسی تلوار ایجاد نہیں ہوئی جو عقل کو ہرا سکے
15:جب تک ہم اللہ کے راستے پر چلیں گے کوئی بھی ہمیں گھٹنوں کے بل نہیں گرا سکتا

No comments:

Post a Comment